135

مشیرخزانہ شوکت ترین کا آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے تک منی بجٹ لانے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) مشیرخزانہ شوکت ترین نے آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے تک منی بجٹ لانے کا اعلان کردیا اور کہا منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو میں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے تک منی بجٹ لانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا منی بجٹ میں ٹیکس نہیں لگا رہے، کچھ سیکٹرزکو دیا گیا استثنیٰ واپس لے رہے ہیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سو ارب روپے کے ٹیکسز پر لوگوں نے کسی نہ کسی طریقے سے استثنیٰ لیا ہوا ہے، اسے ختم کر رہے ہیں۔ شوکت ترین نے مزید کہا تقریباً 2ملین لوگ ہیں جو ٹیکس دیتےہیں جبکہ 15ملین لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیاہے، 15ملین لوگوں کوٹیکنالوجی سےبتائیں گے کہ آپ کا کتنا ٹیکس بنتاہے، ٹیکس نہیں دیں گے تو ہوسکتا ہے کوئی ایکشن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں