153

کوآپریٹو مارکیٹ کی آگ سے 500 دکانیں متاثر ہوئیں، تاجر

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز )کراچی میں صدر کی مشہور کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ سے متاثر ہونے والی دکانوں کی تعداد تاجروں نے 500 بتائی ہے۔ فائر فائیٹرز چند مقامات پر مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تاجر کا کہنا تھا کہ گودام بھی جلے ہیں، مارکیٹ 90 فیصد جل چکی ہے اب تاجر مارکیٹ سے اپنا بچا کچا

سامان نکال رہے ہیں۔ایک مقامی تاجر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑا نقصان ہوگیا،مگر کوئی پوچھنے نہ آیا، عمارت کے اندر آگ بجھانے کا کام جاری ہے اور دھواں اب بھی موجود ہے۔تاجروں نے بتایا کہ 10 منٹ میں پوری مارکیٹ میں آگ لگنے کا امکان نہیں تھا، کیمیکل ڈال کر آگ لگائی گئی ہے۔ بلڈر نے 1990 ء سے عمارت مکمل نہیں کی تھی، عمارت میں پارکنگ پر بھی تنازعہ تھا۔تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 5 سے 10 ارب روپے کا بتایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں