119

نئےکرنسی نوٹ ، سب خبریں جعلی ہیں: سٹیٹ بینک

Spread the love

اسلام آباد ( کامرس نیوز )سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش

کر رہی ہیں۔یہ بات ملک کے مرکزی بینک سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں سامنے آئی ہے. کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی جعلی تصاویر اور خبریں زیرِ گردش ہیں۔عوام کی جانب سے تصدیق کیئے بغیر ان تصاویر اور خبروں کو بڑی تعداد میں ری شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں