94

ٹی ٹوئنٹی ٹرافی گھر آئے گی۔وزیر اعظم آفس

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر وزیراعظم آفس کی جانب سے تعریفی بیان سامنے آگیا۔ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی جانب سے قومی کرکٹرز کے لیے خصوصی بیان جاری کیا گیا اور قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

میں لی گئی تصویر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’پوری قوم کو پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وہ واحد ٹیم ہے جسے کوئی ٹیم شکست نہیں دے سکی۔انشاءاللّہ! ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی گھر آئے گی۔‘‘اس کے ساتھ ہی وزیراعظم آفس نے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو بھی شکست دے دی۔ پاکستان رواں ایونٹ کے دوران گروپ اسٹیج میں واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں