124

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوگیا

Spread the love

کراچی( ویب نیوز )عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 0.82 فیصد سستا ہوگیا،امریکی خام تیل 60 سینٹس کمی سے 80.25 ڈالر فی بیرل تک گرگیا.:دو روز میں امریکی خام تیل 4.70 فیصد سستا ہوچکا ہے،دو روز میں امریکی خام تیل 3.85 ڈالر سستاہوکر 80.25 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا.بینچ مارک لندن برینٹ آئل

37 فیصد سستا ہوگیابینچ مارک لندن برینٹ آئل 35 سینٹس کمی سے 81.68 ڈالر فی بیرل کا ہوگیادو روز میں بینچ مارک لندن برینٹ آئل 3.80 فیصد سستا ہوچکا ہےدو روز میں لدن برینٹ آئل 3.25 ڈالر سستاہوکر 81.68 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا. رپورٹ کے مطابق امریکی میں خام تیل کے زخائر چھ ہفتوں میں پانیوں مرتبہ اضافہ ہوا،انرجی انفارمیش ایڈمنسٹریشن کی ہفتہ وار رپورٹ میں 2 کروڑ بیرل زخائر میں اضافہ دیکھا گیا.خام تیل کی قیمت سات سال کی بلند سطح پر پہنچنے پر ریفائنریز کی جانب سے خریداری کم ہوگئی،امریکی میں ریفائنرز کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل بنانے کے لئے خام تیل کی خریداری میں سست روی کا مظاہر کررہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں