106

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم آئی ایس آئی کےنئے سربراہ مقرر

Spread the love

اسلام آباد ( بدلونیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ملک کے اہم ترین خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر دیا ہے۔اس سلسلے میں منگل کی شام جاری کیے جانے والے نوٹیفیکشن کے مطابق وہ 20 نومبر 2021 سے اس عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔وہ اس عہدے پر تعیناتی سے قبل کراچی کے کور کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیں گے جو

تقریبا ڈھائی سال تک اس عہدے پر فائز رہے اور اب انھیں پشاور میں 11ویں کور کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے تاہم وہ 19 نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔اکستان فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہمقرر کرنے کا اعلان چھ اکتوبر کو سامنے آیا تھا تاہم اس تقرری کا نوٹیفیکشن تین ہفتے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس دوران پاکستان میں آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری کا معاملہ خبروں اور تبصروں کا بڑا موضوع رہا اور یہ بحث بھی جاری رہی کہ اس عہدے پر تقرری کس کا استحقاق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں