364

صارم برنی کے گھر پر اے این ایف کا چھاپہ

Spread the love

کراچی( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹب پے کے) معروف سماجی رہنما صارم برنی کے گھر پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے چھاپہ مارا ہے۔

اے این ایف نے معروف سماجی رہنما صارم برنی کے گھر پر چھاپے کے دوران گھر کی تلاشی ‏لی لیکن کچھ برآمد نہ ہونے پر ٹیم واپس چلی گئی۔ صارم برنی کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں جگہ جگہ منشیات بک رہی ہے، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ‏بجائے عزت دار لوگوں کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ صارم برنی نے بتایا کہ جس رہائش گاہ پر اے این ایف نے چھاپہ مارا وہاں رہتے ہوئے مجھے 50 سال ہوگئے ہیں اور اے این ‏ایف کی اس کارروائی سے میری عزت پامال ہوئی ہے اور ایسا لگا کہ اس گھر میں کوئی سماجی رہنما نہیں بلکہ منشیات کا ‏کوئی بہت بڑا ڈیلر رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر جہاں میرا دفتر ہے وہاں پر عرصہ دراز سے کھلے عام منشیات ‏کی فروخت کی جاتی ہے اور اس حوالے سے انھوں نے متعدد بار مختلف اداروں کو شکایات بھی درج کرائی ہیں لیکن آج تک ‏کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اور میرے گھر میں منشیات کی اطلاع پر ایسے چھاپہ مارا گیا جسے وہاں سے ‏منشیات سپلائی کی جاتی ہے۔ صارم برنی کا کہنا تھا کہ اب یہ اس ادارے کے سربراہ کا کام ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرائیں بصورت دیگر وہ بھی ‏قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں اس حوالے ترجمان اے این ایف سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے فون ریسیو کرنے سے ‏گریز کیا جس کی وجہ سے ان کا موقف معلوم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں