48

بلوچستان: برفباری کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری…

Spread the love

بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کےمختلف علاقوں میں برفباری کےدوران بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے جہاں سرد موسم کےباوجود انسدادپولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاؤکےقطرے پلانے میں مصروف ہیں۔قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے علاوہ زیارت، پشین، مستونگ اور قلات میں برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات گئے شروع ہواجو کہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے.اس دوران انتہائی سرد موسم میں اور برفباری کےباوجود انسدادپولیو ورکرز ان علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلانے کیلئے معمول کے مطابق پہنچ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں