43

محترمہ بے نظیر بھٹو کو کیا اپنی موت کا پہلے سے علم تھا؟

Spread the love

27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کو کیا اپنی موت کا پہلے سے علم تھا؟ مصنف ہیرالڈ منوز کی کتاب گیٹنگ اوے ود مرڈر میں ایک واقعہ بیان کیا گیا ہے جس کے مطابق 2007 میں پاکستان واپسی سے قبل بے نظیر بھٹو امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر ایسپن جا رہی تھیں۔مصنف کے مطابق طیارے میں امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اور ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔طیارے کی میزبان نے بینظیر کو تندور سے براہِ راست نکلی ہوئی تازہ تازہ کوکیز کھلانے کی پیش کش کی۔بے نظیر بھٹو نے شائستگی سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ان دنوں میں اپنا وزن کم کر رہی ہوں، تاہم 1 سیکنڈ کے اندر ہی انہوں نے ایئر ہوسٹس کو واپس بلایا اور کہا کہ چلو کھلا دو، اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ مجھے چند مہینوں میں مر ہی جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں