36

شہید بے نظیر کا دوپٹہ کہاں گیا؟

Spread the love

محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت گولی لگنے سے ہوئی یا پھر ان کے سر پر گاڑی کا اسکیپ ہیچ لگنے سے یہ معمہ حل ہوجاتا اگر بی بی کے دوپٹے کا معائنہ کیا جاتا لیکن دوپٹہ کہاں گیا؟؟اس ایک سوال کا جواب بی بی کی شہادت کو 15 برس بیت جانے کے بعد بھی نہ مل سکا۔محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے قبل کی آخری تصاویر اور ویڈیوز میں سفید دوپٹہ نظر آتا ہے جو انہوں نے مضبوطی سے اوڑھ رکھا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق حملے کے بعد بے نظیر شہید کو جب اسپتال لایا گیا تو ان کے جسم پر کوئی دوپٹہ نہیں تھا. گاڑی سے بی بی کی جوتی ملی اور دوسری چیزیں بھی ملیں مگر دوپٹے کا سراغ نہیں ملا.گاڑی اور اسپتال میں موجود لوگوں سے اس بارے میں سوال کیا گیا مگر کچھ پتہ نہیں چل سکا. امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ دوپٹہ اسپتال سے ہی کہیں غائب کیا گیا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں