91

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ کا اعلان کردیا…

Spread the love

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فارمیٹ کا اعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ایونٹ کا فارمیٹ گزشتہ ایونٹس سے مختلف ہوگا اور اگلے ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں،چار گروپس میں تقسیم ہوں گی۔
ہر گروپ سےدو،دو ٹیمیں سپر8 مرحلے میں جگہ بنائیں گی اور سپر 8 کی ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
سپر 8 کی 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان،انگلینڈ،بھارت اور نیوزی لینڈ نے 2022 کی کارکردگی بنیاد پر جگہ پکی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں