56

سردیاں آتے ہی چڑیا گھر کے جانوروں کی موجیں،ڈرائی فروٹ،ابلے انڈے اور شہد ملنا شروع…

Spread the love

سردیاں آتے ہی چڑیا گھر کے جانوروں کی موجیں لگ گئیں.ڈرائی فروٹ،ابلے انڈے اور کھانے میں شہد ملنا بھی شروع ہو گیا۔سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ مختلف جانوروں کی خوراک بھی تبدیل کر دیتی ہے.جانوروں کو سردی سے بچانے کے لیے ان کے پنجروں میں اور ارد گرد پرالی اور ٹھنڈی ہوا روکنے کے لیے گرین کپڑا بھی لگایا جاتا ہے جبکہ بعض جانوروں کے کمروں میں ہیڑ بھی لگا دیے جاتے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے موسم تبدیل ہو تو جانوروں کی حفاظت کرنا مشکل ہو جاتا ہے.سموگ کے دنوں میں چڑیا گھر کے اندر آگ جلانے پر پابندی ہے جبکہ جانوروں تک مناسب دھوپ پہنچانے کے لیے درختوں کی کٹائی بھی کر دی جاتی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ سیر کو آنے والے سیاحوں کو جہاں جنگلی حیات کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں وہیں ان کے لیے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں