Spread the love
عمران خان نے بنی گالا میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اور نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔
گرفتاری کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے.یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔