49

پنجاب میں حکومت کے بعد پی ٹی آئی رہنما مقدمات کے خاتمے کیلیے متحرک…

Spread the love

پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مقدمات ختم کروانے کے لیے متحرک ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے صوبے میں پارٹی کی حکومت بننے کے بعد اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے. جس میں مقدمات کے خاتمے کے لیے قانونی ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمات اور پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے تناظر میں سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود اور برہان معظم ایڈوکیٹ شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں