59

بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،136 ہلاکتیں،مکانات، پل اور شاہراہیں بہہ گئیں…

Spread the love

بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 136 اموات ہوچکی ہیں جن میں 56 مرد، 47 بچے اور 33 خواتین شامل ہیں جبکہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 70 افرادزخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13535 مکانات کو نقصان پہنچا اور 3406 مکانات مکمل تباہ ہوگئے.مختلف اضلاع میں 16پلوں اور 640کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں