61

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کیخلاف سابق چیئرمین نیب کا ہائی کورٹ سے رجوع…

Spread the love

سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 7 جولائی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں.پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس کے تناظر میں ڈائریکشن احکامات غیر قانونی قرار دیے جائیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو درخواست گزار کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قومی اسمبلی اور سیکریٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں