82

پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری چیلنج کردی…

Spread the love

تحریک انصاف نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی ٹکڑوں میں منظوری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف باضابطہ درخواست پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے دائر کی.جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو تمام 123ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کرے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو تمام نشستیں ایک ساتھ خالی قرار دینے کا حکم دے۔ حکومتی فائدے کے لیے الیکشن کمیشن ٹکڑوں میں نشستیں خالی نہیں کر سکتا۔ عدالت قرار دے کہ موجودہ اسپیکر منظور شدہ استعفوں کو التوا میں رکھنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے قاسم سوری منظور کر چکے تھے.لہٰذا موجودہ اسپیکر استعفوں کی تصدیق کا برائے نام پراسیس نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں