71

دعا کے شوہر ظہیر کو جان کا خطرہ،،،سیکیورٹی کی درخواست پر آئی جی سندھ کو نوٹس…

Spread the love

سندھ ہائیکورٹ نے جان کے خطرے کے پیش نظر ظہیر کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اور انویسٹیگیشن افسر و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
ہائیکورٹ میں جان کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی سے متعلق ظہیر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گزشتہ روز سٹی کورٹ میں مشکوک مسلح لوگ نظر آئے۔ میرے موکل اور دعا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ریکارڈ پر ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کورٹ نے تحفظ دینے سے انکار کیا۔ محکمہ سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں