54

اسد عمر نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا اشارہ دیدیا…

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے آج ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا اشارہ دیدیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ زرداری پرانی خرید و فروخت کی سیاست میں بھاری ہوتے تھے. آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے.اب بند کمرے کی سازشیں نہیں چلنے والی. ہمارا ووٹر دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے سامنے بھی ڈٹ کر کھڑا ہو گیا ہے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ اب ہمارے پاس سادہ اکثریت کے 186 نمبرز پورے ہیں. پنجاب اسمبلی میں 176 ووٹ پی ٹی آئی کے ہیں. اسمبلی میں عددی اکثریت بھی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں