68

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا…

Spread the love

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو صوبائی اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان اور زینب عمر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا۔عدالت کی جانب سے اپنے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی صورت میں طلب کرنے پر پولیس پنجاب اسمبلی میں جا سکے گی۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی پنجاب پولیس کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں