81

وزیر داخلہ نے عمران خان اور شیخ رشید کو مسٹر فراڈیے قرار دیدیا…

Spread the love

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان اور شیخ رشید کو مسٹر فراڈیے قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسٹر فراڈیا سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا. پہلے سیاست میں نعوذباللہ اسلامک ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی.کوئی کارکردگی نہیں اب سیاسی مخالفین کو بشریٰ بی بی کے حکم پہ غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم سی پیک بچانے پر لگے ہیں اور مسٹر فراڈیا گوگی پنکی اکنامک کوریڈور بچانے پر لگا ہوا ہے.‎چار سال میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان صادق ہے اور نہ امین جبکہ ‎سابق مرد اول اور خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں