88

ایک ہفتے میں گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائےگی:وزیر خزانہ

Spread the love

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائے گی جبکہ تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو صحیح وقت پر پہنچائیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ گھی بہت جلد 150روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔ آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی طور پر استحکام کی طرف چلے گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے معاملہ جلد طے ہو جائے گا لہٰذا معیشت کنٹرول میں ہے افواہوں پر کان نے دھریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں