80

عددی اکثریت موجود ہےکل حمزہ دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجائیں گے: ن لیگ

Spread the love

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں عددی اکثریت کی برتری کا دعویٰ کردیا اور کہا ہے کہ کل حمزہ شہباز بآسانی دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے آج کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے تناظر میں دیا جس کے تحت انہوں نے یہ حکم دیا کہ پارٹی کی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا۔
عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ نےنہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور نہ ہی نئے انتخاب کی ہدایت دی ہے. صرف 25 ارکان کے ووٹ مائنس کرکے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں