75

پنجاب اورخیبر پختونخواکابینہ،،،مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری…

Spread the love

پنجاب اور خیبر پختونخوا کابینہ نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا. کابینہ اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال 2021۔22کی بھی منظوری دی گئی.اجلاس میں نئے مالی سال کے مالیاتی بل اور مالی سال2021۔22 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اورپنشن میں اضافے کی بھی منظوری دی. 15 فیصد سپیشل الاؤنس کی ادائیگی کو بھی منظور کیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے ایم او یو کی منظوری بھی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں