98

وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کرینگے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے جبکہ کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بھی طلب کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا جس پر سینئر صحافی وزیراعظم ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اطلاعات یہ ہیں کہ 14سینئر صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا گیا ہے، جہاں وزیراعظم صحافیوں کوعالمی سازش سےمتعلق آگاہ کرینگے\

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کھڑا ہے اور آخری بال تک لڑےگا۔ ادھر وفاقی کابینہ میں کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول اور بی اے پی کے خالد مگسی کو خصوصی طور پر بلالیا ہے، دونوں رہنماؤں کو دھمکی آمیز خط دکھایاجائےگا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خالدمقبول اور خالد مگسی کو کابینہ اجلاس میں خصوصی طور پر طلب کیا تھا تاہم ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ خالدمقبول نے کابینہ خصوصی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جبکہ خالد مگسی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس خط کے اندر واضح ہے کہ یہ کتنی بڑی سازش ہے؟ پتہ چلے گا کون سے لوگ ہیں؟ جو باہر سے سازش کررہےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں