106

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی: چودھری پرویز الٰہی

Spread the love

لاہور (بدلوا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نامزد کیے گئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد وزارت اعلیٰ پر حلف برداری ہو گی۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتما دناکام ہوجائے گی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے آج ملاقات میں کچھ چیزوں پر بات چیت ہوئی، بزدار صاحب ہی پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے پرپوز کررہے ہیں۔ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حلف برداری کا مرحلہ شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کریں گے پھر معاملہ اسمبلی جائے گا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے وقت ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جب سپیکرکے لیے انتخاب لڑا تو سیکرٹ بیلٹ تھا، سپیکرانتخابات کیلئے 21 ووٹ پیپلزپارٹی اورنون لیگ سے حاصل کیے۔ اپنے تعلق کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے ووٹ حاصل کیے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قلیل مدت کیلئے حکومت رکھنے کا اشارہ بدل گیا اسی لیے ہم سےبات کی گئی، ہمیں کہا گیا کہ حکومت کی مدت پوری ہوگی، زرداری صاحب سندھ میں اپنی حکومت کی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لوگوں کا جھکاؤ تحریک انصاف کی طرف تھا۔ وزیراعظم نے وزارت اعلیٰ کی کنفرم آفردی، بنی گالہ گئے اوراعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں