93

ایم کیو ایم کے متحدہ اپوزیشن کیساتھ معاملات طے پا گئے، آج حکومت چھوڑنے کااعلان متوقع

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) متحدہ اپوزیشن نےتحریک عدم اعتماد سے پہلےرات گئے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا، حکومتی اتحادی ایم کیوایم نے عمران خان حکومت کو چھوڑنے کیلئے اپوزیشن کیساتھ معاہدہ طے کر لیا۔ ترجمان ایم کیوایم کے مطابق آج سہ پہ رپریس کانفرنس میں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کاا علان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، متحدہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کا ساتھ دے گی، قانونی ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہو گئے ہیں جس کے بعد دونوں وفود پریس کانفرنس کریں گے

ایم کیو ایم اور اپوزیشن کےدرمیان معاہدے کے اہم نکات دنیا نیوزکوموصول ہوئے ہیں جس کے مطابق بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا، بلدیاتی قانون کو آئین کے آرٹیکل 140اے کےمطابق بنایا جائےگا اورمسودہ جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اپنےعہدے سے بھی مستعفی ہونگے جبکہ حیدرآباد ، کراچی میں ایڈمنسٹریٹر زکا تقرر مشاورت سے کیا جائے گا، سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کیخلاف قانون سازی کی جائے گی، معاہدے کے تحت ایم کیوایم وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرے گی، ذرائع کےمطابق ایم کیوایم نے سندھ کے شہری علاقوں میں بنیادی تبدیلیاں، نوکریوں کیلئےچالیس فیصد کوٹہ مختص کرنے، صوبائی مالیاتی کمیشن اورسیل شدہ دفاترکھولنے کامطالبہ کیا ہے۔ معاہدے کی تصدیق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں