103

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار کون ہو گا؟

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں اہم انکشاف کیا ہے کہ حمزہ شہباز ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اکثریتی جماعت ہے تو کیسے 10 افراد کی جماعت کو وزرات اعلیٰ دے سکتے ہیں؟ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پرحمزہ شہباز اور علیم خان وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوسکتے ہیں لیکن سینیئر پارٹی رہنما حمزہ شہباز کے نام پر متفق ہیں اور اس معاملے پر نواز شریف سے مشاورت جاری ہے۔

جاوید لطیف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں ایک دو روز میں وزیراعلیٰ کے حمتی امیدوارکا فیصلہ کرلیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عثمان بزدار گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں