101

پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یوجے ) نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیکا قانون ترمیم کو آئین اور بنیادی حقوق کےمنافی قرار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل نے درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے تب ترمیم آرڈیننس جاری کیاجب ایک دن پہلےاجلاس جاری تھا، آئین پاکستان جمہوری اقدار کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیا ترمیمی آرڈیننس صرف کچھ مخصوص صحافیوں کی تنقیدکی حوصلہ شکنی کیلئےہے، پیکا قانون میں ترمیمی آرڈیننس کیلئے کوئی ہنگامی صورتحال نہیں تھی، پیکا قانون میں ترمیم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا تھا۔ پی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کا قتل جمہوریت سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، پیکا قانون میں یہ ترمیم حکومت کی مخالفین کو شکست دینے کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں