60

عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کرینگے…

Spread the love

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ ہفتے ویڈیولنک پرپی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے لیے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس بھی طلب کرلیے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتہ کو ہوگا جس میں عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اعتماد میں لیں گے جب کہ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں