Spread the love
اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں پولیس کی سنگین اور مجرمانہ غفلتیں سامنے آگئیں۔پروین رحمان کے قتل کے24گھنٹوں کے اندر ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا اور اس وقت پولیس حکام کی جانب سے اس مقابلے کا کریڈٹ بھی لیا گیا جب کہ ہلاک ملزم کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سےبتایا گیا.اس ملزم کو پروین رحمان کا قاتل ظاہر کیا گیا اور خول بھی میچ کروائےگئے۔