Spread the love
اسرائیل نے بحیرہ عمان میں اپنے آئل ٹینکر پر ہونے والے ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ عمان میں اسرائیلی کمپنی کے آئل ٹینکر پر حملہ ہوا جس کے بعد اسرائیلی عہدیدار نے اپنے بیان میں اس حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے آئل ٹینکر کو اسی میزائل سے نشانہ بنایا جو ایران نے یوکرین کی جنگ کے دوران روس کو فراہم کیے تھے۔اسرائیل کی زیر کنٹرول ایسٹرن پیسفک شپنگ کا بتانا ہے کہ ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئیں۔