Spread the love
ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کے لیے ٹریک پر مرمتی کام شروع کروا دیا. اس سلسلے میں متاثرہ ٹریکس پر سے سیلابی پانی نکالنے کے لیے عملہ متحرک ہو گیا ہے۔ ٹریک کی مینٹی نینس چیک کرنے کے لیے انسپکشن ٹرین کے ذریعے آزمائشی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے حکام نے شعبہ کیرج کے عملے کو 5 اکتوبر تک مسافر بوگیاں ٹیکینکل فٹ اور فیومیگیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔