52

وزیراطلاعات نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیدیا…

Spread the love

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں غیرمعمولی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی جذبہ دکھانا ہوگا. متاثرین سیلاب کے لیے قوم خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے. بہت بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکارہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں سے مل کربھرپورکوششیں کررہی ہے اور وسائل کو موبلائز کیا جارہا ہے.تیزبارشوں اور شدید سیلابی ریلوں سے ریلیف کےکاموں میں مشکلات آرہی ہیں. عوام کی مدد سے متاثرین کا ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز بنایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں