Spread the love
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان اپنی قانونی ٹیم کے اراکین سے آج سہ پہر ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ سیاسی کمیٹی کے اراکین سے بھی مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے ہری پور جلسے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔