94

پی ٹی آئی کے اکثر ارکان قومی اسمبلی میں واپسی کے خواہاں…

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں وزیراعظم انتخاب کے دوران ووٹنگ کے عمل کے بائیکاٹ اور استعفوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے سوالات اٹھانا شروع کردیے ہیں اور استعفوں سے متعلق پارٹی کے فیصلے پرتحفظات کا اظہارکیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ تحریک انصاف کے اکثریتی ارکان قومی اسمبلی میں واپسی کے خواہشمند ہیں اور ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹنگ بائیکاٹ اور استعفوں کی تجویز دینے والی شخصیت کو سامنے ‏لایا جائے۔ارکان کا کہنا ہے کہ پارٹی کو غلط مشورہ دے کر سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا.ہمیں قومی اسمبلی میں واپس جا کر حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں