Spread the love
گجرات کے سنیما مالکان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے موقع پر سکیورٹی مانگ لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ریلیز کے موقع پر سنیما مالکان نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث تحفظات کا اظہار کیا ہے اور سنیما مالکان سکیورٹی کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔