56

سکیش نے گرل فرینڈ بننے پرآسائشوں سے بھری زندگی کی آفر کی:نورا فتیحی

Spread the love

بھارتی ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے انہیں گرل فرینڈ بننے پر بڑے گھر اور آسائشات سے بھری زندگی دینے کی پیشکش کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے حال ہی میں سکیش چندر شیکھر کیخلاف 200 کروڑ کے بھتہ خوری کے کیس میں اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے عدالت کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ سکیش نے اپنی قریبی دوست پنکی ایرانی کے ذریعے مجھے گھر اورآسائشوں سے بھری زندگی کی پیشکش کی۔نورا نے بتایا کہ پنکی ایرانی نے ان کی کزن سے رابطہ کیا اور بتایا کہ جیکولین فرنینڈس اس پیشکش کی منتظر ہیں لیکن سکیش تمہیں چاہتے ہیں.سکیش کی کزن کا کہنا تھا کہ کئی اداکارائیں سکیش چندر شیکھر کے لیے مررہی ہیں ۔نورا فتیحی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ سکیش چندر شیکھر ایک مجرم ہے وہ سکیش کو ایل ایس کارپوریشن کا ایک ملازم سمجھتی تھی. ان کا سکیش سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ناہی کبھی ان سے کوئی بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں