125

پی آئی اے نے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا

Spread the love

قوی ایئر لائن پی آئی اے نے باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، ایئر لائن ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔

ایک پرواز کراچی سے اور دوسری لاہور سے چلائی جائے گی۔پی آئی اے کی پہلی بروز بدھ 16 مارچ 2022 ء کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 19 مارچ 2022 ء کو روانہ ہوگی۔یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں، باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے، مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کر سکیں گے۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں