278

پی ایس ایل 7: مکمل ویکسینیٹڈ شائقین کو میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی

Spread the love

لاہور ( ویب نیوز )پی ایس ایل سیون کے بقیہ میچز کے لیے کل سے مکمل ویکسینیٹڈ شائقینِ کرکٹ کو میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی۔ اس حوالے سے ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے لاہور کے 6 مقامات سے سٹیڈیم تک بس سروس کے اسپیشل روٹس چلیں گے۔ڈی سی لاہور

عمر شیر چٹھہ کے مطابق سپیشل روٹس شائقینِ کرکٹ کی آسانی کے لیے چلائےجارہے ہیں، سپیشل روٹس ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے ساتھ مل کر چلائے جارہے ہیں۔مذکورہ روٹس گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک، سکیم موڑ سے چلائے جارہے ہیں۔ڈی سی لاہور کے مطابق اسپیشل روٹس 27 فروری تک چلیں گے۔عمر شیر چٹھہ کے مطابق شائقینِ کرکٹ کو 4:30 پر پک کیا جائے گا جبکہ رات 11:45 پر ڈراپ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں