125

روینہ ٹنڈن کے والد بھی انتقال کر گئے

Spread the love

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد اور فلمساز روی ٹنڈن دُنیا بھی چل بسے ۔فلمساز اور روینہ ٹنڈن کے والد روی ٹنڈن 86 سال کی

عمر میں چل بسے جس کی اطلاع اداکارہ نے انسٹاگرام پر دی۔روینہ نے اپنے والد کے ہمراہ لی گئی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’آپ ہمیشہ میرے ساتھ چلیں گے، میں ہمیشہ آپ ہی کی رہوں گی، میں کبھی آپ کو جانے نہیں دوں گی۔پاپا! میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘‘روینہ ٹنڈن کی پوسٹ پر جوہی چاولہ سمیت دیگر بھارتی فنکار اظہارِ تعزیت کرتے نظر آرہے ہیں۔دوسری جانب روینہ ٹنڈن نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اُن کے والد کی موت کیسے ہوئی۔واضح رہے کہ روی ٹنڈن ’کھیل کھیل میں‘، ’انہونی‘، ’نذرانہ‘، ’مجبور‘، ’خود دار‘ اور ’زندگی‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں