96

بھارتی گجرات کی عدالت سے 28مسلم نوجوان 13 برس قید کے بعد باعزت بری

Spread the love

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست گجرات کی ایک عدالت نے 28مسلم نوجوانوں کو 13 برس قید کے بعد باعزت بری کر دیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا

کہنا ہے کہ ان بے گناہ شہریوں کو زر تلافی اور ان کی زندگیاں برباد کرنے والوں کو سزائیں ملنا چاہییں۔ گجرات کے شہر احمد آباد میں 26 جولائی 2008 کو ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار 77 افراد میں سے ان 28 مسلم نوجوانوں کو ایک خصوصی عدالت نے باعزت بری کر دیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر 49 قصور وار افراد میں سے بھی بیشتر کو رہائی مل جائے گی کیونکہ وہ اپنے جرائم کے لیے مقررہ سے زیادہ مدت کی سزائیں پہلے ہی کاٹ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں