81

اپوزیشن نے کمر کس لی ، تحریک عدم اعتماد فروری کے آخر میں لائی جائیگی

Spread the love

اسلام آباد(نیوز رپورٹ ) حزب اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ( ن )نے وزیراعظم عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد رواں ماہ کے آخر میں پیش

کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ پی پی پی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری اس معاملے پر پہلے ہی اپنی رائے دے چکے ہیں۔ اس سلسلے میں میاں شہباز شریف اور مریم نواز آج اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ شہباز شریف اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے۔(ن )لیگ کے سربراہ نواز شریف نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لینے کی ہدائت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں