146

آئی ایم ایف نے بیوروکریسی کی نااہلی کوسرمایہ کاری میں رکاوٹ کی بڑی وجہ قرار دیدیا

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ ) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں بیوروکریسی کی نااہلی کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ کی بڑی وجہ قرار دیدیا-آئی ایم ایف نے ریگولیشنز کی بہتات سے کرپشن کے خطرات میں اضافے کے خدشات بھی ظاہر کئے ہیں ۔پاکستان کی کنٹری رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا

ہے کہ ریگولیشنز کی بہتات اور کمزور ٹیکس سسٹم ٹیکس ادائیگیوں میں رکاوٹ ہے،رپورٹ کے مطابق سرحد پار تجارت اور پراپرٹی کی رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-اس سے کرپشن کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ملازمت کے مواقعے اور سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے،آئی ایم ایف نے ٹیکس ادائیگی کا عمل آسان،کاروباری ماحول بہتر کرنے کیلئے اقدامات، قانونی اور ریگولیٹری اصلاحات،کاروبار شروع کرنے کا عمل سہل اور غیر ضروری ریگولیشنز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایم ایف نے سرحد پار تجارت کے عمل کو بہتر کرنے،کسٹمز سے متعلق پروسسنگ ٹائم اور امپورٹ ایکسپورٹ دستاویزات کی تیاری میں کم وقت لگانے پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں