92

پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست مسترد کردی، عدالت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کوآئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتے۔ عدالت نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اقلیتی نشتوں کی تعداد بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے، درخواست گزارکے وکیل کا کہنا تھا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔

آبادی بڑھنے کے بعد اقلیتی نشتوں کی تعداد بڑھانے کا پارلیمنٹ کو حکم دیا جائے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے پاس پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کا حکم دینے کا اختیار نہیں، کیسے کہہ دیں کہ پارلیمان اقلیتی نشتوں کو بڑھا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں