141

مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ، 84 فیصد پاکستانیوں کی رائے

Spread the love

کراچی (نیوز ڈیسک) 84؍ فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے ۔ 80 فیصد نے بے روزگاری جبکہ 37فیصد نے کرپشن کا ملک کا اہم مسئلہ کہا۔99 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ 3 ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے پر شدید پریشانی کا اظہار بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق پلس

کنسلٹنٹ نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔ سروے میں ملک بھرسے 2 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیاجو 13جنوری سے 21 جنوری 2022 کےدرمیان کیا گیا۔ سروے میں ملک کے سب سے بڑے مسئلے کے سوال پر 84 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ کہا۔ 80 فیصد نے بے روزگاری، 37فیصد نے کرپشن، 26 فیصد نے لوڈشیڈنگ جبکہ 16 فیصد نے گیس کے بحران کو ملک کا اہم مسئلہ کہا۔سروے میں 99 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ 3 ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا ۔جبکہ صرف 1 فیصد نے مہنگائی کم ہونے کا بتایا۔ملک کے خراب معاشی حالات کی ذمہ داری 65 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیز کو قرار دیا لیکن 29 فیصد نے سابقہ ادوار میں لیے گئے قرضوں کو خراب معاشی حالات کی وجہ بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں