154

بھارت دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے، راہول گاندھی

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی اپوزیشن جماعت کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے، اب ایک بھارت نہیں رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے لوک سبھا میں خطاب کے دوران کہا کہ ایک بہت امیر افراد کا بھارت اور دوسرا غریب افراد کا ہے۔ آر ایس آیس اور

بی جے پی بھارت کی بنیادوں کو کمزور کررہی ہیں، دس پندرہ سال بعد بھارت کمزور ہوچکا ہوگا۔ پچاس سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری بھارت میں اس سال ہے، آج بھارت مکمل طور پر آئسولیٹ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور خارجہ پالیسی میں بڑی سٹریٹیجک غلطیاں کی ہیں، مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو قریب لے آئی ہیں، بھارت اب خطرے کی زد پر ہے۔راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو کورونا کا ویریئنٹ (ڈبل AA) قرار دیتے ہوئے مودی کو بھارت جوڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں