125

پنجاب رینجرز نے TLP دھرنے میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے اخراجات مانگ لیے

Spread the love

لاہور ( نیوز ڈیسک )پنجاب رینجرز نے گوجرانوالہ انتظامیہ سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ اور وزیر آباد میں دھرنے کے معاملے پر سیکیورٹی ڈیوٹی کے اخراجات مانگ لیے ہیں۔پنجاب رینجرز کی جانب سے اخراجات کی مد میں بھجوایا گیا 92 لاکھ روپے کا بل ڈپٹی کمشنر کو موصول ہو

گیا ہے، بل کے متن کے مطابق رینجرز کی 19 کمپنیوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے وزیرآباد بھجوایا گیا تھا۔بل کے متن میں تحریر ہے کہ رینجرز کمپنیاں رحیم یار خان، بہاولپور اور لاہور کے علاوہ منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ سے وزیرآباد پہنچیں۔بل میں نشاندہی کیے گئے اخراجات میں پرائیویٹ بسوں کے کرائے، گاڑیوں کے ڈیزل اور مرمت کے حساب کتاب شامل ہیں۔دوسری جانب اے ڈی سی فنانس نے بل پر اعتراضات لگا کر معاملہ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں