186

شگفتہ اعجاز کے والد بھی انتقال کرگئے

Spread the love

کراچی ( نیوز رپورٹ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ کے بعد اب اُن کے والد بھی انتقال کرگئے۔شگفتہ اعجاز نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مرحوم والد کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر

شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے بتایا کہ ’اُن کے والد انتقال کرگئے ہیں۔‘اُنہوں نے شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم جو گئے تو جیسے میرے بازو ہی ٹوٹ گئے۔‘شگفتہ اعجاز نے یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے والد کا انتقال کیسے ہوا تاہم شوبز ستاروں کی جانب سے اُن کے اس دُکھ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس شگفتہ اعجاز کی والدہ اور بہن انتقال کرگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں