116

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے بڑے صعنت کاروں اور تاجروں کی ملاقات

Spread the love

اسلامآباد ( بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں حکومتی نمائندوں اور صنعت کاروں نے کم سےکم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے طویل المدت پالیسیوں کےتسلسل پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفدنے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزراشوکت ترین،اسدعمر،حماداظہر،خسروبختیار، فواد چوہدری، مشیرتجارت رزاق داؤد،فرخ حبیب،شہبازگل بھی شامل تھے۔ صنعتکاروں نےحکومت کی کاروباردوست پالیسیوں کی مکمل تائیدکرتے ہوئے منافع میں اضافےکےثمرات نچلے طبقے تک منتقل کرنےکی حمایت کی۔ صنعتکاروں نےبرآمدات بڑھانےسےمتعلق تجاویزبھی پیش کیں۔ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے فروغ، ٹیکس نظام میں بہتری اور وزیراعظم کےدورہ چین سے متعلق بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں مہنگائی سےعوام پربوجھ کا احساس رکھتی ہے عام آدمی کومہنگائی کےاثرات سےبچانےکیلئےاقدامات اٹھائےہیں صنعتکار اوربزنس مین عام آدمی کوریلیف کیلئے حکومت کیساتھ مل کرچلیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی منشورمیں آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کی پالیسی شامل تھی ثمرات اب واضح طور پر نظر آرہے ہیں، پالیسیوں کی بدولت 10بڑی کمپنیوں نے929ارب منافع کمایا سرمایہ کاری اورکاروبارکےفروغ کیلئے تاریخی اقدامات کیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات21ارب ڈالرکی ریکارڈسطح پرپہنچیں آئندہ سال26ارب ڈالرکی برآمدات متوقع ہیں پاکستان دنیاکاچوتھاسب سےبڑاموٹرسائیکل بنانےوالاملک بن چکاہے ٹریکٹرز کی برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے ٹریکٹرزکے90فیصدپارٹس مقامی ورپرتیارکیےجاتےہیں آئی ٹی اورٹیکسٹائل کیساتھ دفاعی پیداوار پر توجہ دی جائے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار کےشعبےمیں وسیع مواقع موجود ہیں دفاعی پیداوارمیں پرائیویٹ سیکٹرسےاشتراک سےفائدہ اٹھایاجاسکتاہے ملکی ترقی کی خاطرحکومتی پالیسیوں کےعمل میں پوراساتھ دیں گے۔

وزیراعظم نے تجاویز پر کہا کہ صنعتوں کےفروغ اوربرآمدات بڑھانےکیلئےپالیسی پرعمل کررہےہیں کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت انڈسٹری نے ریکارڈ منافع کمایا انڈسٹری نےریکارڈمنافع کمایاثمرات مزدور طبقےکو ملنے چاہئیں میری استدعاپرتنخواہیں بڑھانےپر صنعتکاروں اور تاجروں کا شکرگزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں